سوات(مارننگ پوسٹ) منگلور پولیس سٹیشن کے حدودمیں چور گروہ سرگرم ،منگلور بنجوٹ کے پہاڑی علاقہ ودانہ گورتئی میں مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا ، ہارون الرشید نے پولیس کو بتایا کہ گذشتہ رات تین مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنایا اور گھر میں موجود نقدی ، سامان اور موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے ، ایس ایچ او منگلور الطاف حسین کے مطابق مدعی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے ۔
منگلور تھانہ کے حدودمیں چور گروہ سرگرم ،مسلح افراد نے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا
