سوات(مارننگ پوسٹ)محکمہ فوڈسیفٹی اتھارٹی کا منگورہ شہر میں شام کے اوقات میں ریسٹورنٹس میں صفائی کی ناقص صورتحال غیر معیاری اور مضر صحت گوشت فروخت پر سیدو شریف گرین چوک نیو مدین روڈوتکے سمیت دیگر مقامات پر کارروائی متعدد پرجرمانہ چھ گوشت اور چکن دوکانیں سیل صفائی اور لوگوں کو معیاری خوراک کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ سیفٹی اتھارٹی سوات کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسد خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر عباس فوڈ سیفٹی آفیسر شہاب خان نے گزشتہ روز پوری ٹیم کے ساتھ منگورہ شہر کے مختلف مقامات میں دوکانوں میں قائم ریسٹورنٹس پر شام کے اوقات میں صفائی اور ناقص غیر معیاری اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر متعددپر جرمانہ جبکہ چھ سے زائد کو سیل کردیا گیا اور آئندہ کے لئے اس طرح مضر صحت خوراکی اشیاء کو فروخت سے منع کرکے صفائی اور معیاری خوراک پر توجہ دینے کی تاکید کی منگورہ اور دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کی کارروائی عوام نے سراہا اور اس سلسلے کو جاری رکھنے میں عوامی حلقوں نے توقع ظاہر کی کہ اس طرح سے اقدامات سے خوراکی اشیاء معیاری ہونے کے وجہ سے معاشرے میں بیماریوں سے بچانے میں اہم کردار ہوگا اور لوگوں میں شعور بھی اجاگر ہوگاکیونکہ زیادہ تر صفائی نہ ہونے کے وجہ سے لوگ گندہ خوراک کھانے پر معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہیں اس لئے عوامی حلقوں نے فوڈ سیفٹی اتھارٹی اقدامات کو تسلی بخش قرار دیا
فوڈسیفٹی اتھارٹی کا منگورہ شہر میں کارروائی،6 دوکانیں سیل
