سوات(مارننگ پوسٹ)پی ٹی آئی صرف ان کارکنوں کی جگہ ہے جو عمران خان کی ویژن پر جارہے ہیں، نااہل اور مفاد پرستوں کو کوئی عہدہ نہیں دیاجائیگا، فضل حکیم، پی ٹی آئی کے ملاکنڈڈویژن کے صدر بننے کے بعد ایم پی اے اور ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کو اہم ترین ڈیژن کے صدر بنانے پر پارٹی کے تمام رہنماؤں اور ساتھیوں کو مشکور ہوں انہوں نے اس عظم کا اظہار کیاکہ پارٹی میں اندروری اختلافات اتنے نہیں ہے جتنے کہ بیان کئے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ایک نظریاتی پارٹی ہے اور عمران خان کے ویژن مطابق کامیابی سے چل رہی ہیں۔ ان کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں صرف ان کارکنوں اور سیاسی لوگوں کو اہم عہدے اور بلدیاتی انتخابات کے لئے ٹکٹ دئے جائینگے جوکہ عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کروہے ہیں اور پارٹی میں فعال ہیں۔ تمام فیصلے میرٹ پر ہونگے ذاتی پسند ناپسند کی اس میں کوئی گنجائش نہیں انہوں نے مزیدکہاکہ صوبائی اور مرکزی حکومت کامیابی کے ساتھ عمران خان کی قیاد ت میں کام کررہی ہیں اور تبدیلی کے آثار سب کو دیکھائی دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ جولوگ آج احتجاج یا دھرنے کررہے ہیں داراصل وہ اپنے کرپشن کو چھپانے کے لئے چیخیں ماررہے ہیں مگر کسی کو بھی نہیں چھوڑا جائیگا۔ ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب ہوگا۔ انہوں نے مزید کہاکہ آئندہ بھی عوام پی ٹی آئی پر اعتماد جاری رکھی گی۔ پی ٹی آئی کی کامیابی کایہ سفر جاری رہیگا۔ کسی کو اس میں شک نہیں ہونی چاہیں۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی ڈسپلن کا خیال رکھا جائیگا وہ ذاتی طور پر ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے کارکنوں اور عہدہ داروں سے ملاقاتیں کریگا۔ کارکنوں کے مسائل اور ان کے مشوروں کے مطابق منصوبہ بندی کریگا۔
سوات ،نااہل اور مفاد پرست کارکنوں کو پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں دیاجائیگا، فضل حکیم
