شانگلہ: وزیراعظم شہبازشریف کا شانگلہ آمد،عوام اور سیاحوں کو سخت مشکالات کا سامنا رہا،بشام پولیس چیک پوسٹ پر سیاحوں کو گھنٹوں روکا گیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جس پر سیاحوں نے شدید احتجاج کرتےہوئے موجودہ حکومت کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ پولیس اور سیاحوں کی مابین ناکہ بندی کی وجہ سے تلخ کلامی بھی ہوئی بشام پولیس چیک پوسٹ پر سیاحوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑھا ۔ بڑے افسران گاڑیوں کو چھوڑنے پر سیاحوں نے سخت احتجاج کیا جس پر پولیس نے روڈ کھول دیا۔