سوات (مارننگ پوسٹ)چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات عزیز اللہ گران خان نے کہا ہے کہ بلاتفریق عوامی خدمت اورپارٹی کارکنوں کو عزت واحترام دینا اولین ترجیح ہے، عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کررہے ہیں، ترقی اورخوشحالی کا یہ سفر جاری رکھیں گے، حلقہ پی کے 4میں ترقی اورخوشحالی کاجال بچھاکر لوگوں کے مسائل حل کریں گے، ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ پی کے 4کے دورافتادہ علاقوں شرنا یوسی منگلور اور زونڈالا یوسی چارباغ کے دورہ کے موقع پر کیا، انہوں نے کہا کہ عوامی لوگ ہیں اورعوام کے دکھ درد اور مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں انشاء اللہ عوام کاپیسہ عوام پرخرچ کرتے رہیں گے، مخالف سیاسی قوتوں کو عوام نے ان کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے مستردکردیاہے۔ اب لوگوں پر وہ پارٹی اور افراد حکمرانی کریں گے، جو حقیقی معنوں میں جذبہ خدمت خلق سے سرشارہو، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ترقی کی راہ میں کوئی رُکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، اور عوام کاپیسہ عوام پر خرچ کرتے رہیں گے، انہوں نے کہا کہ بلاتفریق عوامی خدمت میرامش ہے اور اس مشن کو جاری رکھیں گے، کارکنوں کو عزت واحترام دینا اولین ترجیح ہے۔