سوات(مارننگ پوسٹ)جواں سال نے جواں سال پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ملزمان گرفتار، غالیگے پولیس اسٹیشن کے حدود مانیار میں 22سالہ نوجوان جواد خان ولد بحی روان ساکن مانیارکو شیر محمداور عادل عرف بابوپسران عمرواحد نے سر پر گولی مار کرقتل کردیا،وجہ عناد مرغیوں کی لڑائی میں سابقہ تکرار بتائی جاتی ہے،پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ،زرائع کے مطابق سوات کے علاقہ مانیار میں مرغیوں کی لڑائی میں تکرار پر 22 سالہ نوجوان کے قاتل بھائیوں شیر محمد اور عادل کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ گذشتہ روز ملزمان نے مرغیوں کی لڑائی کے دوران تکرار پر فائرنگ کرکے نوجوان جواد خان کو قتل کیا تھا اور فرار ہوئے تھے۔ ۔
مانیار، مرغیوں کی لڑائی میں پرانی تکرار پر نوجوان نے دوسرے نوجوان کو قتل کردیا
