سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ لیڈر شپ نے جس اعتماد کا اظہار کیا اس پر انکا شکر گزار ہوں ورکرز کو یقین دلاتا ہوں کہ انہیں کبھی مایوس نہیں کرونگا مالاکنڈ ڈویژن میں پی ٹی آئی کی بہتری کیلئے بھرپور سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آ فس سیدوشریف میں پارلیمانی سیکرٹری وایم این اے سلیم الرحمٰن سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سلیم الرحمٰن نے فضل حکیم خان کو ملاکنڈڈویژن کے صدر مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور ان کی صدر مقرر ہونے پر پارٹی قائدین کا شکریہ ادا کیا فضل حکیم خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تمام سرکاری اداروں کو مضبوط کیا اور ان سے سیاسی مداخلت ختم کی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وژن کو گھر گھر پہنچانے کیلئے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع کے یونین کونسل کی سطح تک دورے کریں گے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی وژن کی تکمیل کیلئے دن رات کام کرونگاجس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اس ا عتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا ؤ ں گاورکرز کو کبھی مایوس نہیں کرونگا انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن میں ماضی کی طرح مزید بہتر کارکردگی دکھائے گی۔