سوات(مارننگ پوسٹ)ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن سعید خان وزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شکایات سیل اور دوسرے اداروں سے پولیس کے متعلق آنے والی شکایات کا بروقت ازالہ اور ایسی صورتحال پیدا کریں کہ کسی کو شکایت کا موقع نہ مل سکے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سیدو شریف میں پاکستان سٹیزن پورٹل کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، اجلاس میں سوات سے کمپلینٹ انچارج ایس پی ملک محمد اعجاز خان، شانگلہ ایس پی جاوید احمد، دیر لوئر ارباب شفیع اللہ خان، دیر اپر ایس پی سجاد احمد، چترال ایس پی خالد خان نے بھی شرکت کی، اجلاس کو بتایا گیا کہ اب تک پاکستان سیٹیزن پورٹل وزیر اعظم کی شکایت سیل سے 200 شکایات موصول ہوچکی ہیں جن میں اب تک 150حل کردی گئی ہیں اور 50پر تیزی سے کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ پولیس کے متعلق شکایت ہوتو بھی ان پر بر وقت کارروائی کی جائے۔