سوات(مارننگ پوسٹ)سوات ٗ انصاف ٹائیگرز نے ممبران اسمبلی سے مرادسعید کی تقلید کرنا ناگزیرقراردیدیا، وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وفاقی وزیرمرادسعید کی کارکردگی کو بہترقراردینا پورے سوات کے لئے قابل فخر، صوبہ خیبرپختونخوا میں وزراء، ممبران اسمبلی اور بیوروکریٹس عمران خان کے کفایت شعاری کو اپنائیں، مرادسعید نے سوات اور تحریک انصاف والوں کاسرفخر سے بلندکردیاہے سرکاری گاڑیوں کاغیرضروری استعمال اور ان بااثرلوگوں کے چہتیوں کازیرقبضہ گاڑیاں واپس لیاجائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ٹائیگرز کاہفتہ وار اجلاس میں وزیراعظم کی طرف سے وفاقی وزیرمرادسعید کی کارکردگی کو بہتر قراردینے کوسراہاہے۔ اوراس کو پورے سوات اور تحریک انصاف کیلئے ایک فخریہ اقدام قراردیاہے۔ اجلاس جس کی صدارت پی ٹی آئی کے بانی رہنما فضل ربی بھائی نے کی جنہوں نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے وفاقی وزیرمرادسعید کی کارکردگی کو سراہنے کے اقدام کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے انہوں نے کہا کہ جس طرح وزیراعظم نے وفاقی وزیرمرادسعید کی کارکردگی کوسراہاہے اس طرح دیگرممبران اسمبلی کو بھی مرادسعید کی تقلید کرناچاہئے اور ان کی تقلید کرتے ہوئے وہ وزیراعظم عمران خان کے کفایت شعاری کواپناتے ہوئے سرکاری خزانہ پربوجھ کم کرنے میں اپنا کرداراداکریں، انہوں نے کہا کہ جس طرح مرادسعید نے اپنے کردار سے ثابت کردیاہے کہ وہ ایک باصلاحیت شخصیت ہے، اس طرح سوات سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی بیوروکریٹس بھی ان کی تقلید کرتے ہوئے مرادسعید کے نقش وقدم پر چلتے ہوئے اپنے کردار سے ثابت کریں کہ وہ عمران خان کے وژن پرقائم ہیں انہوں نے کہا کہ سوات سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی، بیوروکریٹس اوران کے رشتہ داروں اورچہتیوں کیساتھ جوسرکاری گاڑیاں میں اس سے سرکاری خزانہ کو روزانہ لاکھوں روپے کانقصان ہورہاہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت پراضافی بوجھ ہے لہٰذا یہ فوری طور پر ان سے واپس لیکر صوبہ خیبرپختونخوا میں کفایت شعاری کویقینی بنائیں۔
سوات ،انصاف ٹائیگرز نے ممبران اسمبلی سے مرادسعید کی تقلید کرنا ناگزیرقراردیدیا
