سوات()خیبر پختونخواکی جنت نظیر وادی سوات کے خوبصورت ودلکش سیاحتی مقام گبیبن جبہ میں سیاحت اور کھیلوں کے فروغ کیلئے منعقدہ دوسری سنوسپورٹس فیسٹیول انتہائی کامیابی کیساتھ اختتام پذیر ہوگیا،ووشوکے مقابلے پشاور نے جیت لئے،جبکہ ملاکنڈ نے دوسری پوزیشن حاصل کی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض علی خان اورآر ایس اوملاکنڈ ڈویڑن نے کاشف فرحان نے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اورکیش انعامات تقسیم کئے۔اس موقع پرڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فرہاد علی،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبید اﷲصوبائی ووشوایسوسی ایشن کے صدر رحمت گل آفریدی ،سیکرٹری نجم اللہ صافی،صوبائی کوچ نعمت گل بھی موجود تھے۔ گبین جبہ سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے کیا تھا، اس موقع پر ،ضلعی انتظامیہ اور دیگر محکمہ کے افسران بھی موجود تھے۔فیسٹیول میں سکی، آرچری، جوڈو، والی، ریسلنگ،ہائیکنگ’ووشو’ویٹ لفٹنگ اور دیگر سنومقابلے کرائے گئے،اختتامی تقریب کے موقع پرپشتو گلوکارہ زرسانگہ، وحید اچکزئی اور شاہد ملنگ نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جبکہ زرداد بلبل اور ان کی ٹیم نے مزاحیہ خاکے پیش کئے۔ فیسٹیول کے خیبر پختونخوا کے علاوہ پنجاب، کشمیر سے بھی مرد وخواتین سیاح آئے ‘ سوات کے روایتی کھانوں، شالوں وغیرہ کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں، بچوںکے لئے میجک شو کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پشتو گلوکار بھی روایتی اور مقامی موسیقی پیش کرتے رہے’ فیسٹیول میں مختلف قسم کے کھانوں سمیت ہاتھ سے بنی ہوئی مختلف اشیاء کے سٹالز بھی لگائے گئے ہیں فیملیز اور بچوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں جسمیں بچوں کے لئے پلے ایریا بھی بنایا گیا ہے۔ ڈی سی جنید خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن اور وزیراعلی محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں سوات میں سیاحت کے فروغ و ترقی کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کا مقصد دنیا بھر میں عوام کو اس خطے کی خوبصورتی اور خصوصیات کے بارے میں آگاہ کرنا اور ٹوررازم کا فروغ ہے’انہوں نے کہا کہ سیاحوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے جو ہماری بڑی کامیابی ہے دنیا بھر کے سیاح سوات کے سیاحتی مقامات میں دلچسپی لے رہے ہیں اور اب ان کے ساتھ گبین جبہ جیسے مقامات کو بھی دنیا کے سامنے پیش کیا گیا ہے جہاں سیاح آ رہے ہیں’مالم جبہ کے بعد یہ دوسرا بڑا ٹورازم ریزرٹ ہے اس فیسٹیول میںکشمیر ، چترال اور گلگت بلتستان بھی ٹیمیں بلوائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ گبین جبہ سیاحت کے لئے منفرد مقام ہے کیمپنگ پاڈز لگائے گئے ہیں گبین جبہ میں سنو فیسٹیول کے بہت زیادہ امکانات ہیں بجٹ میں اسے انٹرنیشنل سطح پر متعارف کرانے اور انٹرنیشنل سنو سپورٹس کے لئے انفراسٹرکچر کا پراجیکٹ لایا جائے گا اسے عالمی سنو ٹورازم کا ریزرٹ بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مقامی سنو سپورٹس کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا جس کے لئے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے اور امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان ‘وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خوابوں کو ضرور پورا کریں گے اور اس کے لئے اقدامات جاری ہیں جس میں سیاحتی علاقوں کوجانیوالی سڑکوں کی تعمیر بھی شامل ہے ۔ضلعی انتظامیہ سوات اور ریجنل سپورٹس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن کے زیر اہتمام سوات میں منعقدہ سنوسپورٹس فیسٹول میں کھیلے جانیوالے ووشوکے صوبائی مقابلوں میں ملاکنڈ، پشاور ،ہزارہ،ڈی آئی خان ، کوہاٹ، مردان سمیت مختلف اضلاع سے بڑی تعدادمیں کھلاڑیوںنے بھر پور حصہ لیا،گبین جبہ میں ہونیوالے ووشوکے 80کلوگرام ویٹ کے مقابلوں میں فضل ربی نے گولڈ اور کوہاٹ کے کھلاڑی مجاہد نے سلور میڈل جیت لیا،75کے جی میں پشاور کے کھلاڑی عبیداللہ نے گولڈ،مردان کے سعید انور نے سلور میڈل جیتا،70کے جی میں ڈی آئی خان کے حسیب نے سونے کا تمغہ جبکہ ملاکنڈ کے سلمان نے چاندی کا تمغہ جیتا،60کے جی میںپشاور کے عمر نے گولڈ’ ڈی آئی خان کے حذیفہ نے سلور میڈل اپنے نام کیا،65کے جی میں پشاور کے زرولی نے گولڈ’ ملاکنڈ کے عمیر نے سلور،56کے جی میں عابد نے گولڈ’ فرقان نے سلور میڈل جیتا’44کے جی کے مقابلوں میں ڈی آئی خان کے محسن نے پہلی اور ہزارہ کے شاہ زیب نے دوسری پوزیشن حاصل کی،مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریاض علی خان نے کہا کہ فیسٹول کی کامیاپی کاسہراڈی سی سوات جنید خان اورکاشف فرحان کے سرجاتاہے۔ جنہوں نے انتہائی کامیابی سے سوات میں کھیلوں اورثقافتی سرگرمیوں کوفروغ دیاہے، اس موقع پرصوبائی ووشوایسوسی ایشن کے صدررحمت گل افریدی اور سیکرٹری نجم اللہ صافی نے کامیاب فیسٹیول کے انعقادپرڈی سی سوات جنیدخان اورریجنل سپورٹس آفیسرکاشف فرحان کومبارکباددی ہے’آخر میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔