سوات(مارننگ پوسٹ)سوات کے سینئر سول جج طلاء محمد نے ایم فل کی ڈگری مکمل کرلی،مقالے کا بھر پور دفاع،گزشتہ روز سوات کے سینئر سول جج طلاء محمد نے عبدالولی خان یونیورسٹی آف مردان سے ایم فل کامیابی سے مکمل کرلی اور انہوں نے اپنے مقالے کا بھر پور دفاع کیا جس پر ان کے ساتھیوں نے انہیں مبارک باد دی،انہوں نے اپنی کامیابی کو والدین کی دعاوں اور اساتذہ کرام کی بھرپور محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے یاد رہے کہ طلاء محمد کا تعلق جلالہ مردان سے ہے اور اجکل سوات میں سینئر سول جج کے عہدے پر تعینات ہے اور انکا شمار صوبہ خیبر پختونخواہ کے سینئر اور تجربہ کار ججز میں کیا جاتا ہے۔
سوات کے سینئر سول جج طلاء محمد نے ایم فل کی ڈگری مکمل کرلی
