سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی سے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں خیبرپختونخوا عشروزکواۃ کے چیئرمین انجینئر عمرفاروق نے ملاقات کی ہے اس مو قع پر ملاکنڈڈویژن کے سینئر نائب صدر حاجی سدید الرحمن بھی موجود تھے ملاقات کے دوران رہنماؤں نے فضل حکیم خان کو پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کا صدرمقرر ہونے پر مبارکباد دی جبکہ ترقیاتی کاموں اور سیاسی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی فضل حکیم خان نے کہا کہ ہم سر جھکا کر چلنے والے نہیں بلکہ سر اٹھا کر چلنے والے ہیں کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے ہم قوم کے نظروں میں یا پی ٹی آئی کے ورکروں کے سامنے کل شرمندہ ہوں ہمارے اقدامات اور ترجیحات کھلی کتاب کی طرح ہیں پی ٹی آئی کے ورکرز میرے خاندان کا حصہ ہے انہیں ہمیشہ عزت اور احترام کے نظر سے دیکھتا ہوں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام سرکاری ادارے مضبوط اور فعال بن چکے ہیں اب قانون کی حکمرانی ہے کرپٹ لوگ قانون کے شکنجے میں آچکے ہیں انہوں نے کہا کہ ترقی کا سفر جاری رہے گااور شہریوں کوزندگی کی سہولتوں میں زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ہمارے اقدامات جاری رہینگے انہوں نے کہا کہ ہم سب وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں اور ان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں کوئی کچھ بھی کرلیں ہم عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنائیں گے اس موقع پر خیبرپختونخوا عشروزکواۃ کے چیئرمین انجینئر عمرفاروق نے کہا کہ حق کو حقدار تک پہنچانے کیلئے بھر پور کوشش کریں گے اور ورکرز اور عوام کیلئے دن رات خدمت کرینگے انہوں نے کہا کہ قائدین کے اس بہتر فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں
ہم وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں، کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے قوم کے سامنے کل شرمندہ ہو،فضل حکیم خان
