سوات  (مارننگ پوسٹ)سوات برف پوش سیاحتی علاقہ ملم جبہ میں برف باری جاری ،سیاح آمڈ آئیں۔ جنت نظیر وادی میں برف باری کے دوران پہاڑوں دشتوں ، درختوں گھروں اور ہوٹلوں کے چھتوں نے سفید چادر اوڑھ لی۔ جمعرات کی صبح کالام ، اوشو، مٹلتان اور گبرال میں برف بار ی کا سلسلہ شروع ہواجو وقفے وقفے سے جاری ہیں۔ اب تک چار سے پانچ انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی جس کے بعد سے علاقہ نے سفید چادر اوڑھ لی ہے اور علاقہ میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق برف باری کا یہ سلسلہ مزید 3 دن تک جاری رہنے کا امکان ہے