سوات(مارننگ پوسٹ)لٹیروں کی کرپشن سے ملکی معیشت کو کینسر لگ چکا ہے، کینسرزدہ معیشت کا علاج دو دن میں ممکن نہیں، وزیراعلی خیبر پختون خوا محمود خان، وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان نے اپنے دوروزہ دورہ سوات کے سلسلے میں مٹہ میں وومن نادار سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے ملکی معیشت کو دیوالیہ کردیاتھا، تمام تر وسائل کا انحصار صرف بیرونی قرضوں پر تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت کو ٹریک پر لادیاہے اور اس کے ثمرات بہت جلد عوام کو پہنچا ئے جائینگے۔ انہوں نے کہاکہ سوات کے لئے کئی میگا پراجیکٹس پرکام ہورہاہے جن میں سوات ایکسپریسس وے کو سی پیک میں شامل کر دیا گیا،جلد وزیر اعظم افتتاح کرینگے، سوات میں ایگریکلچر یونیورسٹی میں جنوری میں کلاسس کا آغاز ہوگا،کبل میں انجینئر نگ یونیورسٹی بنے گی،وومن یونی ورسٹی خواتین کے لیے تحفہ ہے۔مینگورہ شہر میں صاف پانی کے لیے ساڑھے آٹھ ارب روپے کا منصوبہ لا رہے ہیں،آئندہ بجٹ میں ہر ضلع کے لیے میگا پراجیکٹ دیں گے، صوبے کی عملی ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے ملکی سیاست پر بات کرتے ہوئے کہاکہ مولانا فضل الرحمٰن ہواس با ختہ ہوچکے ہیں، مولانااور اپوزیشن کو پانچ سال تک صبر کرنا پڑے گا۔ تمام اپوزیشن مل کر جلسہ کرے، ان سے بڑا جلسہ پی ٹی آئی کریگی۔ان لوگوں میں سے ہم نہیں جومذہب کو کرسی کے لیے استعمال کر رہے ہیں،۔وزیر اعلیٰ محمود خان نے مٹہ میں برن سنٹر اور نادرا وومن سینٹر کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر وفاقی وزیرمواصلات مرادسعیدنے کہا کہ معیشت وینٹی لیٹر سے باہرآگئ، اب پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ہم کو تباہ حال معیشت ملی،پچھلے حکومت کی 10 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کیا جاچکاہے۔ وزیر اعظم کی کوششوں سے باہر کی جیلوں میں قید1500 قیدیوں کو رہائی ملی۔ بجلی لوشیڈنگ کے خاتمے کے لئے ہر تحصیل کی سطح پر گرڈاسٹیشن بنائیں گے۔ سوات ایکسپریسس وے کو باغ ڈھیرئی تک توسیع دی گئی ہے۔مولانا فضل الرحمٰن اسلام کے لیے نہیں اسلام اباد کے لیے نکلے ہیں۔ چوروں کا ٹولہ اپنی چوری بچانے کے لیے بے تاب ہے۔
سوات،لٹیروں کی کرپشن سے ملکی معیشت کو کینسر لگ چکا ہے، کینسرزدہ معیشت کا علاج دو دن میں ممکن نہیں،وزیر اعلی محمود خان
