الپوری: شانگلہ میں جماعت اسلامی یوتھ نے ناروے میں قران مجید کی بے حرمتی کے خلاف الپوری میں چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا.مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی یوتھ ضلع شانگلہ کے صدر میاں طفیل محمد کررہے تھے جس سے حاجی بخت افسر،حاجی شیرامان، سید غفار ،فضل الرحمن ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعے سے دنیا بھر کے مسلمانوں کی دل ازاری ہوئی ناروے کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور اس کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کئے جائیں.انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ ناروے کی مصنوعات کامکمل بائیکاٹ کریں۔
شانگلہ ، قران مجید کی بے حرمتی کے خلاف الپوری میں احتجاجی مظاہرہ
