مینگورہ:ویلیج کونسل چارباغ ون سے جنرل کونسلر کی نشست کیلئے آزادحیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے والے نوجوان انجینئرسیدعلیم شاہ نے کہاہے کہ مہم کے دوران عوام بھرپور ساتھ دے رہے ہیں،لوگوں کے بنیادی مسائل اور مشکلات سے آگاہ ہوں،موقع ملنے پرازالہ کریں گے،علاقے کی ترقی کیلئے بہترین پلان ترتیب دیا ہے،عملی جامہ پہنا کر علاقے کو مثالی بنائیں گے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے انتخابی مہم کے دوران عوام سے اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ ہم جذبہ خدمت کے تحت میدان میں نکلے ہیں اور آج جتنے بھی وعدے کریں گے کل انہیں پورا کرکے دکھائیں گے،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہونے کے بعد علاقے کے عوام پرامید نظروں سے ہماری کی طرف دیکھ رہی ہے کیونکہ سیاسی پارٹیوں نے انہیں مایوسی،محرومی اور مسائل کے سوا کچھ بھی نہیں دیا ہے مگرہم ان کی محرومیوں اور مسائل کا خاتمہ کرنے کیلئے عملی کام کریں گے،انہوں نے کہاکہ اس وقت میدان میں بہت سے امیدوار موجود ہیں مگر عوام جان چکے ہیں کہ کون صحیح معنوں میں ان کی خدمت کرسکتا ہے ،ہمیں امید ہے کہ الیکشن کا دن ہماری کامیابی کا ہی دن ثابت ہوگا۔