ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے شیڈول فور میں شامل 500سے زائد سرکاری ملازمین کو نوٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ دیگر سرکاری ملازمین کی سوشل میڈیا سمیت تمام پلیٹ فارمز اور ان کے اردگرد کی سرگرمیوں پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
پشاور میں کالعدم تنظیم کی جانب سے منعقدہ تین روزہ جرگہ میں شرکت کرنے والے 500سے زائد سرکاری ملازمین کی نشاندہی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر صوبائی اور وفاقی محکموں کے 500 ملازمین کو نوٹسز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
اس کے بعد شیڈول فور میں شامل 500سے زائد سرکاری ملازمین کو نوٹس کے اجراء کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق شیڈول فور میں پشاور سمیت صوبہ بھر کے 500 سے زائد ملازمین کے نام شامل ہیں، تاہم شیڈول فور کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے۔
500 سرکاری ملازمین کے نام شیڈول فورتھ میں شامل کرنے کے بعد ان پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کالعدم تنظیم کے جرگہ میں شرکت کرنے والے سرکاری محکموں کی ملازمین کی نشاندہی کی گئی ہے، اور ابتدائی مرحلے میں انہیں نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود سرکاری ملازمین مختلف پروگراموں میں شرکت کر رہے ہیں۔ ان کی اسی روش کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے انہیں نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔
خیبر جرگہ میں شرکت کرنے والے 500سے زائد سرکاری ملازمین کو نوٹس جاری
