تیمرگرہ : تیمرگرہ میں ٹماٹر کی قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کرلی جبکہ لہسن300روپے فی کلو فروخت ہونے لگا ،انتظا میہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام عوام پریشان’ تیمرگرہ سمیت لوئر دیر میں ٹماٹر فی کلو200روپے میں فروخت ہو نے لگا حکومت کا ایران سے ٹماٹر در آمد کرنے کے باوجود ٹماٹر کے نرخ میں کمی نہیں آرہی ہے کچا آلو بھی فی کلو 100 روپے میںفروخت ہو رہا ہے.صوبائی حکومت کی ہدایت پرضلعی انتظامیہ نے تیمرگرہ پریس کلب کے قریب کسان با زار لگا یاہے تاکہ عوام کو سستے داموں سبزیاں مل سکیں لیکن کسان بازار میں بھی سبزیوں کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہے اور حکومت کی تمام تر دعووں کے باوجود مہنگائی کنٹرول نہیںہو رہی ہے، مہنگائی نے غریب اور متوسط طبقہ عوام کا جینا حرام کر دیا ہے ۔
تیمرگرہ میں ٹماٹر کی قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کرلی جبکہ لہسن300روپے فی کلو فروخت ہونے لگا
