سوات:ممتاز ماہر تعلیم پرنسپل شبانہ انجم نے کہا ہے کہ بچوں کوتعلیم کے لئے جدید طرز طریقہ اختیار کرنا عملی طور پر زیادہ دلچسپی کا سبب ہے جس سے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا نہیں پڑتا بچے خود اپنے لئے مختلف ذرائع سے لیکچریا پریزنٹیشن تیارکرسکتے ہیں ادارہ علاقے کے لوگوں کے بچوں کو بہتر تعلیم دینے کے لئے جدید طرز تدریس کے ذریعے بہتر مستقبل کے لئے کوشاں ہیں ان کیالات کا اظہارگزشتہ روزسوات بیکن ہاؤس سکول سسٹم بائی پاس منگورہ میں اوپن ڈے کے موقع پرمیڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر والدین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی علاقے کے لوگوں نے سوات بیکن ہاؤ س سکول سسٹم کے طرز تعلیم پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے بچوں کے لئے بہتر طریقہ تدریس قراردیااس موقع پرسوات بیکن ہاؤس سکول سسٹم اور ممتاز ماہر تعلیم پرنسپل شبانہ انجم نے کہا کہ ادارہ اوپن ڈے منانے کامقصد کہ ہر طبقہ فکر لوگ یہاں کا وزٹ کریں اور ادارے کے نصابی وغیر نصابی سرگرمیوں اور ماڈل کلاس رومز اور ٹیچنگ میتھڈ والدین کو دکھاتے ہیں تاکہ وہ خود اس کا موازنہ کرسکے اوراپنے بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہوسکے بچے ہمارے مستقبل ہے اس کو ہر شعبہ میں بہتر تعلیم دینا مستقبل میں کامیاب بنانا ہے اکیڈمک اور کوکریکولرپر خصوصیء توجہ دے کرمعاشرے کا یک اہم فرد بھی بنانا ہے تاکہ وہ معاشرے کا ایک اچھا شہری کے ساتھ بہتر شخصیت بھی بن سکے اوپن ڈے میں والدین کے علاوہ بچوں کے رشتہ دار بھی اس دن کے مناسبت سے یہاں آتے ہیں تاکہ وہ بھی ادارہ کے تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات ہو کہ ٹیچرزٹریننگ اور طریقہ تدریس کے ساتھ جدید آئی ٹی طرز مواد کا استعمال کیا جاتا ہے اس لئے ہماری کوشش ہے کہ سوات کے لوگوں کو ادارہ کے جدید طرزطریقہ تعلیم سے آگاہی دینے کے لئے کوشش جاری ہے تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکے