سوات (مارننگ پوسٹ)  پختون تحفظ موومنٹ 29 اپریل کو سوات کرکٹ سٹیڈیم میں طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ پی ٹی ایم سوات کے رہنماؤں کے مطابق اتوار کو سوات سٹیڈیم میں بڑا جلسہ کیا جائے گا، جس سے منظور پشتون خطاب کریں گے۔ جلسہ کی اجازت کے لئے ڈپٹی کمشنر سوات کو درخواست دی گئی ہے