مینگورہ:معروف سیاسی وسماجی شخصیت الحاج انجینئر رضا خان نے مطالبہ کیاہے کہ مینگورہ شہرسمیت پورے سوات کو آفت زدہ قرار دیا جائے کیونکہ یہاں پرحالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال نے تاریخ کی بدترین تباہی مچا دی ہےلوگوں کے گھر،مال مویشی ، کاروبارسب کچھ سیلاب کی نذر ہوچکاہے،صوبائی اور مرکزی حکومت ضلع سوات کو آفت زدہ قراردے اورفلڈ ایمرجنسی نافذ کرکے ہنگامی بنیادوں پربحالی کا کام شروع کرے،انہوں نے کہاکہتمام منہدم مکانات ، جزوی نقصان ، یاسیلابی پانی سے متاثرین کو فورآ معاوضہ ادا کیا جائے،این ایچ اے اور کے پی ایچ اے رابطہ سڑکوں اور مین شاہراہوں کی بحالی کا کام شروع کریں،یہ امتحان کا وقت ہے اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں ان افراد کی حوصلہ افزائی کی جائے۔