سوات(مارننگ پوسٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شہزادہ میانگل شہریار امیرزیب نے پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مختلف امور پر بحث ہوئی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور پرویز اشرف بھی موجود تھے۔ اسلام آباد میں میانگل شہر یار امیرزیب نے پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری سے ملاقات میں ملک کی سیاست ا ور آنے والے الیکشن کی تیاریوں کی حوالے سے بات چیت کی