اسلام آباد(آئی این پی )حکومت نے 53 ہزار حجاج کو اخراجات کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ، اسی کروڑ روپے سے زائد رقم حجاج کرام کو واپس کی جائے گی۔ خیال رہے کہ وزارت مذہبی امور پانچ ارب روپے حج سے قبل ہی حاجیوں کو واپس کر چکی ہے۔ وفاقی حکومت نے 53 ہزار حجاج کرام کو دوسری مرتبہ حج اخراجات کی رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسی کروڑ روپے سے زائد رقم حجاج کرام کو واپس کی جائے گی۔یہ رقم ٹرین کے کرایوں اور رہائش کی مد میں واپس کی جائے گی۔ وزارت مذہبی امور پانچ ارب روپے حج سے قبل ہی حاجیوں کو واپس کر چکی ہے۔ متعلقہ بینکوں سے رقم واپس کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
حکومت کا 53ہزارحاجیوں کو80کروڑروپے واپس کرنے کافیصلہ
