پشاور:کیپٹل سٹی پولیس کو 95 اہم مطلوب دہشت گردوں کے شناختی کارڈز بلاک کر دیئے گئے ہیں اور انکے نام ای سی ایل میں شامل کرتے ہوئے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہیں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث مطلوب دہشت گردوں کی تصاویر کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے جاری کی تھی جو کہ رواں سال کے مختلف مہینوں میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے دہشتگردوں کی تصاویر ایف آئی اے امیگریشن حکام ، ائیر لائنز کے حکام ، نادرا ، سمیت حسا س اداروںکو بھی موصول ہو گئی ہیں ۔