پشاور : خیبر پختونخوا حکومت نے حاضر سروس ملازمین کو الاٹ شدہ سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ سے متعلق تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ اس سلسلے میں حکومت کو مختلف ذرائع |سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ بعض ملازمین الاٹ شدہ سرکاری رہائش گاہوں میں خود رہائش پذیر نہیں بلکہ دوسرے غیر متعلقہ افراد کو غیر قانونی طور پردی گئی ہیں جس سے حق دار ملازمین سرکاری رہائش گاہوں میں رہنے کی بجائے کرائے کے گھروں میں رہائش پذیر ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ایسی شکایات پر سٹیٹ آفس سے گذشتہ ڈیڑھ سال میں فراہم کی جانے والی سرکاری رہائش گاہوں کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔