اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ ان کی جماعت نے وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں سربراہان مملکت کو مدعو کرنے کیلئے دفتر خارجہ سے بات کی ہے۔بدھ کو فواد چوہدری نے نجی ٹی وی کو و بتایا کہ تحریک انصاف نے دفتر خارجہ سے اعلی رتبہ رکھنے والے غیر ملکی افراد جن میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہیں کو تقریب کے لئے مدعو کئے جانے کے امکانات پر رائے طلب کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی جماعت دفتر خارجہ کے جواب کی منتظر ہے۔علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ ان کی جماعت نے عامر خان، کپل دیو، سنل گواسکر سدھو سمیت کئی نامور ستاروں کو بھی دعوت نامہ بھیج دیا ہے۔