سوات(مارننگ پوسٹ) جانورو ں سے زیادہ مقدار میں دود ھ اور گوشت حاصل کرنے کے لئے مویشی پال حضرات دورجدید کے طریقوں پر ماہرین کی آراء پر عمل کرکے فائدہ اُٹھاسکتے ہیں جانوروں کوبیماریوں سے بچاؤ کے لئے بروقت اقدامات اس سلسلے میں نہایت ضروری ہیں ان خیالات کا اظہارجانوروں کے امور کے ماہرین ڈاکٹر جاوید علی اور ڈاکٹر صلاح الدین نے پختونخوا ریڈیو ایف ایم 98 سوات کے پروگرام ”حال احوال“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کے ڈویژنل ڈائریکٹر برائے پروڈکشن، ایکسٹینشن اینڈ کمیونیکیشن ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈپٹی ڈائریکٹر میاں مشرف شاہ کی نگرانی میں ہماری تمام تر کوششیں اس سلسلے میں جاری ہیں مویشی پال حضرات کی رہنمائی کے لئے وقتاً فوقتاً آگاہی سیشن بھی منعقد کئے جاتے ہیں جس میں زمینداروں کو مفید معلومات فراہم کئے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ سرد موسم میں جانوروں کو موگر کی بیماری کی وجہ سے کئی طرح کی مشکلات درپیش ہوجاتی ہیں جس کا بروقت علاج ضروری ہوتا ہے اس کے علاوہ جانوروں کی کسی بھی قسم کی بیماری کے علاج کے لئے فوری طورپر تحصیل کی سطح پر ویٹرنری ہسپتالوں یا مقامی ڈسپنسریوں سے استفادہ کیا جاسکتا ہے اس کے علاوہ سیدوشریف ہسپتال اور بائی پاس روڈ پر ڈیزیز سنٹر میں بیماریوں کی تشخیص اور ٹسٹ وغیرہ کی سہولیات موجود ہیں جس میں بغیر کسی فیس کے ٹیسٹ اور علاج کی سہولیات مفت حاصل کی جاسکتی ہیں پروگرام کے آخر میں پیغام دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لئے مویشی پال حضرات ماہرین کی تجاویز سے ضرور فائدہ اُٹھائیں۔