سوات(مارننگ پوسٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع سوات کا مہنگائی اور پی ایم ایل این کے قائدین کوسیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانےکیخلاف مینگورہ نشاط چوک میں سخت احتجاجی مظاہرہ،مظاہرہ میں لیگی کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،پی ٹی آئی حکمرانوں کیخلاف شدید نعرہ بازی،گو نیازی گو کے واشگاف نعرے،لیگوں کے طرف سے پی ٹی آئی پر لفظی گولہ باری،عمران نیازی کے شکل میں ایک نا اہل حکمران کو عوام پر مسلط کیا گیا ہے،عوام کو یہ تبدیلی ہر گز قبول نہیں،قیموس خان،ارشاد خان اور دیگر کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب,
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، صوبائی صدر انجینئر امیرمقام کے فرزند اور حمزہ شہباز کو سیاسی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کی مذمت کی اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت فوری طور پر مستعفی ہو جائے اور نیب کو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے سے گریز کریں، احتجاجی جلسہ میں تحصیل کبل سے عبدالغفورخان کی قیادت میں اینگروڈھیرئی سے قوی خان کی قیادت میں امانکوٹ سے حاجی رضاخان اورفیض آباد سے حاجی ارشادخان کی قیادت میں جلوس نشاط چوک پہنچے، مظاہرین نے لیگی پرچم اٹھارکھے تھے، جبکہ مظاہرین نے حکمرانوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور موجودہ حکومت کو ہدف تنقید بنایاگیاجلسہ میں تحصیل چارباغ، خوازہ خیلہ سے بھی جلوس شریک ہوئیں جبکہ مٹہ سے منظوراحمدخان کی قیادت میں بھی ایک جلوس جلسہ گاہ پہنچا۔ اسی موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سوات کے صدر قیموس خان، جنرل سیکرٹری حبیب علی شاہ، فیروزشاہ خان، عظمت علی خان، لیاقت علی، ضلع ناظم محمدعلی شاہ خان، عبدالغفور، عثمان غنی، عبدالودود درانی، رحمت علی خان، سراج خان، ایم پی اے سردارخان، آفرین خان، حاجی رضاخان اور دیگر نے حکومت کو اڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کا منتخب حکومت نہیں ہے۔ بلکہ سلیکٹڈ حکومت ہے، عمران نیازی کی شکل میں ایک نااہل حکمران کو عوام پر مسلط کیاگیاہے جن کے پاس حکومت چلانے اورلوگوں کی فلاح وبہبود کاکوئی پروگرام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے قول وفعل میں تضاد ہے تباہ حال معیشت اور مہنگائی کو تبدیلی کانام دیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ تبدیلی ہرگز قبول نہیں ہے اس سے قبل ضلعی جنرل سیکرٹری حبیب علی شاہ کی قیادت میں بھی ایک جلوس جلسہ گاہ پہنچ گیاتھا۔ دریں اثناء مظاہرے میں لیگیوں نے امیرمقام کے حق میں نعرے لگائے اورواضح کیا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں پاکستان مسلم لیگ انجینئرامیرمقام کی قیادت میں متحد ہیں انجینئرامیرمقام اورپارٹی قیادت کی کال پر وہ ہراحتجاجی تحریک کا ہراول دستہ ہوگا۔