(سوات) ڈبلیو ایس ایس سی(واسا)سوات کا قربانی کے جانوروں کے آلائشوں اور باقیات کو ٹھکانے لگانے کا تین روزہ آپریشن مکمل ہوگیا ۔

منیجرآپریشنز کا کہنا تھا کہ سوات کے مرکزی شہر مینگور اور مختلف علاقوں ،بازاروں اور روٹس سے قربانی کے جانوروں کے آلائشوں اور باقیات کو ٹھکانے لگانے کے عید کی چھٹیاں منسوخ کی تھی،فضلات اٹھانے،اور شہر وعلاقوں کی صفائی کے لئےجاری تین روزہ آپریشن میں 329ملازمین کے علاؤہ 50 ڈیلی ویجز ملازمین نے حصہ لے کر بھاری مشینری استعمال کی اور چھڑکاولاری،شیول ,کمپیکٹر,ایکسیویٹر اورملٹی لوڈر سمیت 55 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا۔اب تک 1440 ٹن گند مختلف جگہوں سے اٹھا کر ڈمپینگ سائیٹس پر محفوظ طریقے سےکھدائی کر کے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگایاگیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول اور سینیٹری سروسز کی فراہمی ہمارا اولین فریضہ ہے اورعوام صفائی کے حوالے سے ڈبلیو ایس ایس سی سوات کے شکایات نمبر1334 پر بلا تعطل رابطہ کر سکتے ہے۔