سوات پشاور ہائیکورٹ مینگورہ بینچ کے فیصلے کے روشنی میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے پی کے، ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی ہدایت پر ملاکنڈ ڈویژن کے ساتوں اضلاع میں سی این جی ان فٹ گاڑیوں اور خاص کر سکول گاڑیوں کے خلاف تین دن بعد گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا اس سلسلے میں گزشتہ روز ریجنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسرار احمد خان کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس ایم وی ای دیر محمد اکرام خان، سپرنٹینڈنٹ آر ٹی اے حمد اللّٰہ خان، نور زیب شاہ اور دیگر افسران نے شرکت کی، ریجنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسرار احمد خان نے کہا کہ گاڑیوں میں سلنڈر نما بم رکھنے، بزرگوں، طلبہ اور خواتین کا خیال نہ رکھنے، زائد سواریاں بیھٹانے اور دیگر ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی، جس میں سکولوں کی گاڑیاں جو سی این جی پر چل رہے ہیں اس کو تین دن کے اندر اندر فٹ کیا جائے، اور فٹنس سرٹیفکیٹ لیا جائے بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی سی این جی گاڑیوں کے حوالے سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے کہا کہ تین دن بعد محکمہ ٹرانسپورٹ پولیس اور دیگر اداروں کے ساتھ ملکر بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کریگا اور ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر تمام روٹس پر آپریشن کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سکوں گاڑیوں میں بجھانے کے آلات نہ ہونے پر بھاری جرمانہ عائد کی جاینگے اس موقع پر انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہائیکورٹ کے فیصلے کا خصوصی خیال رکھیں اور اس سلسلے میں مزید اقدامات کو یقینی بنائے،