سوات (مارننگ پوسٹ) سوات میں بجلی کی طویل بریک ڈاؤن کا سلسلہ بدستور جاری۔ مینگورہ شہر میں گھنٹوں بجلی لوڈشیڈنگ سے عوامی پریشانی میں اضافہ، علاقے میں پانی کی شدید قلت،مسجدوں میں وضو کے لئے بھی پانی موجود نہیں۔ بجلی سے چلنے والہ کاروبار بری طرح متاثر ،عوامی حلقوں نے ناروا بجلی بندش پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے، اور اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے
سوات میں بجلی کی طویل بریک ڈاؤن کا سلسلہ بدستور جاری،کاروباری زندگی مفلوج
