سوات (مارننگ پوسٹ) سوات پولیس کی جانب سے مینگورہ شہر اور دیگر مقامات پر فلیگ مارچ ، فری میڈیکل کیمپ اور پر چم کشائی کی تقریب ، یوم پاکستان کے موقع پر سوات پولیس کی جانب سے صبح صاد ق ڈی پی او سوات کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود کی قیادت میں سیدو شریف سے مینگورہ شہر اور دیگر علاقوں میں فلیگ مارچ کیا گیااور پولیس ٹریننگ سکول نویکلے میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں مادر وطن کی حفاظت کا عزم کیاگیا جبکہ ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اختر حیات خان اور ڈی پی او واحد محمود نے پر چم کشائی کی ، ودودیہ ہال میں سوات پولیس کی جانب سے فالج اور الرجی کے مریضوں کے لئے فری میڈیکل کیمپ لگا یا گیا جن میں شہداء کے ورثاء سمیت مقامی لوگوں کا مفت علاج کیاگیا اور ادویات بھی تقسیم کی گئی ۔