سوات(مارننگ پوسٹ)جنگلات کی کٹائی کا نوٹس لیتے ہو ئے ڈی پی او سوات سید اشفاق انورنے ٹمبر مافیا کے خلاف آپریشن کا آغاز کیاتھاجس کو جاری رکھتے ہوئے گزشتہ رات کبل پولیس نے ناکہ بندی کے دوران سمگلر احسان اللہ سکنہ ملیگاہ سے 12عدد سلیپربرآمد کئے اسی طرح کالا پولیس نے گاڑی سے 3عدد سلیپربرآمدکی پولیس نے گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کی ڈی پی او سوات نے خبر دار کیا ہے کہ درختوں کے کٹائی میں ملوث افراد اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف سخت کاروائی جا ری رہے گی اور جو لوگ جنت نظیر وادی سوات کے قدرتی حسن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں اُن کے ساتھ کو ئی رعایت نہیں بر تی جا ئیگی اور ان کے خلاف بھر پور قانونی کاروائی کی جائیگی۔
سوات ،کالام اور تحصیل کبل میں ٹمبر مافیا کے خلاف آپریشن، قیمتی لکڑی سلیپربرآمد
