سوات(مارننگ پوسٹ) میدان طب کیلئے پروفیسر ڈاکٹر احسان الحق کی خدمات ناقابل فراموش ہیں‘محترم پروفیسر ڈاکٹر احسان الحق کو گریڈ 19 سے پروموشن دے گریڈ 20 پر فائز کر دیا گیا ہے اور سیدو گروپ آف ٹیچینگ ہسپتال کے پیڈریاٹک یعنی بچوں کے ڈیپارٹمینٹ کے ہیڈ اور اکیڈمیک کونسل کے ممبر مقرر کر دیا گیا ہے ہم شانگلہ اور سپشل پورن کے عوام کی طرف سے مبارک باد دیتے ہیں.پروفیسر احسان الحق ضلع شانگلہ پورن مارتونگ سے تعلق رکھنے والا سماجھی، ایماندار، باوقار،معزز، اور انتھائی مخلص ہر دلعزیز اور سادہ مزاج انسان ہے، محترم پروفیسر ڈاکٹر احسان الحق کے خاندان کے ہر فرد پر اگر نظر ڈالا جائے تو بھی اانتھائی معزز اور خاکسار، نرم مزاج اور باصلاحیت ہیں، محترم ڈاکٹر احسان الحق نے سرکل پورن ضلع شانگلہ ” دوران ڈیوٹی اپنے حلقے میں طیب کے میدان میں بہت ہی اہم کردار ادا کیا ہے. انہوں نے ہمیشہ کوشیش کی ہے کہ تمام مریضوں کو کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ ریلیف ملیں، ڈاکٹر کا دوسرا نام مسیحا ہے جو کسی بھی انسان کو بنا کسی رنگ، نسل اور مذہب کی تفریق کے درد سے نجات دلاتا ہے یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا میں آپ کو یہ پیشہ سب سے معزز اور قابل ستائش نظر اتا ہے وطن عزیز میں جہاں لاتعداد مسائل ہیں ان میں سے ایک صحت کا بھی ہے. بنیادی ضروریات اور بقا کی جنگ میں حالات سے لڑتے افراد کیلیئے بیماری اور اس پر اٹھنے والے اخراجات کسی بھی مصیبت سے کم نہیں ہوتے. حکومت لوگوں کو بنیادی صحت کی سہولیات پہنچانے میں بھی ابھی تک کامیاب نہیں اس لیئے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کا جم غفیر صحت کے مسائل کے حل کے لئے رخ کرتے نظر آتے ہیں، لیکن وہاں اگر ڈاکٹر احسان جیسے شخصیت موجود ہوں تو وہ ان کے مسائل حل کرنے میں پیچھے نہیں رہے ہیں موصوف نے ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا ہے اور ان کی مسائل کو حل کرنے کیلئے حتی آلامکان کوشیش کی ہے، موصوف کی سب سے بڑی خاصیت کہ کہی بھی ہوں تعزیت میں شادی کے سیمینار میں، مسجد میں یا کسی گاوں میں یا اپنے گاوں چھٹی گزارنے ائے ہوں، دن ہو یا رات بارش ہوں یا گرمی لیکن لوگ فورً جمع ہوجائے ہیں اور ڈاکٹر صاحب کو اپنے مسائل بیان کرنا شروع کر دیتے ہیں، اور موصوف کی ان مسائل اَن دہ سپارٹ حل کرنا شروع کر دیتے ہیں بنا تکلُف او بنا معاوضے کے، موصوف کی یہ خاصیت مجھے ذاتی پر بے حد پسند ہے محترم پروفیسر ڈاکٹر احسان الحق ایک ایماندار اور فرض شناس ڈاکٹر ہے انہوں نے ہمیشہ کوشیش کی ہے کہ غریب اور بے سہارا لوگوں کو توجہ دی جائے، اور ہمیشہ ہر طبقے کے انسان کے ساتھ بہترین کوارڈینیشن رہا ہے،اور ڈاکٹر صاحب ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی اپ کو اور ترقی دیں اور اپ ایسی طرح غریب کی خدمت کرتے رہے۔
پروفیسر ڈاکٹر احسان الحق کو پیڈریاٹک ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ اور اکیڈمک کونسل کے ممبر مقرر ہونے پرشانگلہ عوام کے طرف سے مبارک باد
