(سوات)پٹرول کے دام روز بروز کم ہونے کے بجائے ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ایک تو پہلے سے ہی کورونا کی وجہ سے کاروبار بری طرح سے متاثر ہوا ہے اور اب جس طرح سے پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے اس سے عوام کو دوہری مار جھیلنی پڑھ رہی ہے۔

عوام کا کہنا تھا کہ مہینے میں دوبار پٹرول کی قیمتیں بڑھانہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ​پٹرولیم مصنوعات سے اشیاخوردنوش کی قیمتیں غریب عوام کی پہنچ سے دور ہوجاتی ہیں ، عمران خان اقتدار سے پہلے کہتے تھے کہ جو حکومت عوام پر ٹیکس لگاتی ہے وہ حکومت چور ہوتی ہے ۔