سوات(مارننگ پوسٹ)مینگورہ کے نواحی علاقے محلہ امیر خان سے پرانا بم برامد، بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا، تفصیلات کے مطابق مینگورہ کے نواحی گنجان آباد علاقے محلہ امیر خان میں گندے نالے سے پرانا ماٹرگولہ جس سے بم بنایا گیاتھا برامد کرلیاگیاہے، جس کے ساتھ سیفٹی فیوز اور تاریں لگی ہوئی تھی، پولیس کے اہلکار اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے جوان موقع پر پہنچ گئے اور بم کو تحویل میں لیکر ناکارہ بنادیاگیا جس سے علاقہ بڑی تباہی سے بچ گیا۔ یاد رہیں کہ ماضی میں اس طرح پرانے ماٹر گولوں سے کئی بچے جاں بحق اور اپاہچ ہوچکے ہیں۔
مینگورہ کے نواحی علاقے محلہ امیر خان سے پرانا بم برامد
