سوات:گورنر خیبر پختون خوا، چانسلر سوات یونیورسٹی شاہ فرمان نے سیکشن 12(B)(2) کے تحت سوات یونیورسٹی کے پرو چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر کو آئندہ تین سال کے لئے ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز تعینات کردیا۔ ڈاکٹر حسن شیر سوات یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کئی عالمی اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔