سوات(مارننگ پوسٹ)شہریوں کے تحفظ اور شکایات کے حوالے سے سیدو شریف میں جہا نزیب نفیس ایڈو کیٹ چیئر مین سیفٹی کمیشن سوات کی زیر صدرات اجلا س ہو ا جس میں تما م ممبرا ن سیفٹی کمیشن نے شر کت کی اجلا س میں پو لیس سے متعلق تمام عوا می شکا یا ت سنی گئیں جس میں شہریوں کی دا د رسی کیلئے پو لیس اہلکا را ن کمیشن کے سا منے پیش ہوئے اور شکا یات کا موقع پر ازالہ کیا گیا چیئرمین سیفٹی کمیشن نے واضح کیا کہ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے جس میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پولیس افسران کی ذاتی نگرانی اور ہدایات کی بدولت پولیس جوانوں نے نہ صرف حسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنا شروع کیا ہے بلکہ اس بارے میں عوامی شکایات میں بھی نمایاں کمی آنے لگی ہے انہوں نے پولیس اہلکاروں کو تاکید کی کہ تھانوں میں آنے والے سائلین اور دوران چیکنگ شہریوں کی عزت نفس کا پورا خیال رکھا جائے تاکہ باہمی اعتماد اور خیر سگالی میں اضافہ ہو اس کی بدولت نہ صرف شہری پولیس سے شاکی نہیں ہونگے اور شکایات کا خاتمہ ہوگا بلکہ وہ پولیس سے پورا تعاون کرینگے اور جرائم پر قابو پانے میں نمایاں مدد ملے گی۔