نویں اور دسویں جماعتوں کے مشترکہ امتحان کے فیصلے کی واپسی کے بعد محکمہ تعلیم نے خیبر پختونخوا میں آٹھویں جماعت کا امتحان تعلیمی بورڈز کے تحت کرنیکا فیصلہ بھی واپس لے لیاہے جبکہ انٹر کے امتحانات بھی الگ الگ لینے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ ابتدائی تعلیم کی جانب سے خیبر پختونخوا کے سرکاری اور نجی سکولوں میں نویں اور دسویں جماعتوں کے امتحانات الگ الگ لینے کی بجائے مشترکہ لینے اور اس کیساتھ طویل عرصہ بعد آٹھویں کا امتحان بھی تعلیمی بورڈز کے تحت لینے کا اعلامیہ18فروری کو جاری کیا تھا مذکورہ فیصلوں پر نجی سکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے شدید اعتراضات اور تحفظات کے پیش نظر محکمہ ابتدائی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کی جانب سے چند روز قبل نویں اور دسویں جماعتوں کے امتحانات مشترکہ لینے کی بجائے الگ الگ امتحان لینے کا فیصلہ بحال کرایا اور جمعرات کی شام آٹھویں جماعت کے امتحانات بورڈز کے تحت لینے کا فیصلہ بھی ختم کردیا گیا ہے اس سلسلے میں ایجوکیشن سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق آٹھویں جماعت کا امتحان محکمانہ طور پر لیا جائیگا اور اس طرح انٹر میڈیٹ کے امتحان بھی الگ الگ منعقد کئے جائیں گے۔
آٹھویں جماعت کا امتحان بورڈکے تحت لینے کا فیصلہ واپس
