محکمہ تعلیم نے خیبرپختونخوا میں سرکاری اورنجی سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ابتدائی ثانوی اور اعلیٰ ثانوی تعلیم کے سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبے کے گرم مرطوب اور میدانی اضلاع میں قائم تمام سرکاری اور نجی سکولز 22 دسمبرسے31دسمبر تک تعلیمی سرگرمیوں کے سلسلے میںبند رہیں گے اعلامیہ کے مطابق پہاڑی علاقوں سوات، ایبٹ آباد، دیر اور چترال کے برفانی علاقوں میں نجی اور سرکاری سکولز 22 دسمبرسے 29 فروری تک 2ماہ سے زائد وقت تک بند رہیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق میدانی اضلاع میں تمام سکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں یکم جنوری اور سرد پہاڑی علاقوں میں سکولز یکم مارچ سے دوبارہ سرگرمیوں کا آغاز کرینگے اس سلسلے میں تمام اضلاع کے ایجوکیشن افسران کے علاوہ پرائیویٹ سکولز ریگولیٹری اتھارٹی کو بھی مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے جس میں انکے زیر انتظام نجی سکولوں میں بھی محکمہ تعلیم کے حکم نامے پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔