انسپکٹرجنرل پولیس نے 9 ڈی ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ۔سعید اختر کو ایس پی سی ٹی ڈی کوہاٹ ریجن ، محمد طاہر کو ایس پی انوسٹی گیشن لکی مروت، شاہ حسن کو ایڈیشنل ایس پی سوات، نذیر خان کو ایس پی انوسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز پشاور سے ایس پی انوسٹی گیشن سوات، مزمل شاہ کو ایس پی انوسٹی گیشن شانگلہ، نذیر احمد کو ایس پی سی ٹی ڈی ہزارہ سے تبدیل کرکے ایس پی انوسٹی گیشن بٹگرام اور عبدالحئی کو ڈی ایس پی اینٹی کرپشن لگا دیا گیا ہے۔اسی طرح مذکر شاہ کو ڈی ایس پی ایف آر پی سوات سے ہٹا کر ڈی ایس پی ایف آر پی لوئر دیر تیمرگرہ لگایا گیا ہے۔
9 ڈی ایس پیز کے تبادلے،شاہ حسن ایڈیشنل ایس پی اورنذیر خان ایس پی انوسٹی گیشن سوات تعینات
