پشاور()خیبرپختونخوامیں سرکاری اخرا جا ت پر تربیت مکمل کرنیوالی بعض نرسز کی دوہری ملازمتیں اختیار کرنے کی شکایات پر محکمہ صحت نے تمام سرکاری ہسپتالوں میں رخصت پرجانیوالی خواتین نرسز سے متعلق فہرستیں طلب کرلیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ تفصیل کی روشنی میںغیرحاضر نرسز کیخلاف سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ذرائع کے مطابق تدریسی ہسپتالوں سے تربیت کی تکمیل کے بعد سرکاری ہسپتالوں میں تعینات نرسز نے سرکاری ڈیوٹی پر واپسی کی بجائے محکمہ صحت سے طویل رخصت لیکر نجی ہسپتالوں میں ملازمتیں اختیار کررکھی ہیں جہاں انہیںبھاری معاوضے مل رہے ہیں ذرائع کے مطابق اس سلسلے میںسرکاری ہسپتالوں سے نرسز کی طویل غیرحاضری اورنجی شعبے میںملازمتوں سے متعلق شکایات پرمحکمہ صحت نے تمام سرکاری ہسپتالوں سے طویل رخصت پرجانیوالی نرسز کی فہرستیں طلب کرلی ہیں جس کے بعد ان نرسوں کے خلاف سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائیگی ذرائع نے بتایاکہ سرکاری نرسنگ سکولوں اورکالجزمیں تربیت اور سرکاری ہسپتالوں میں بھرتی کے بعد نرسنگ سٹاف رخصت پرچلا جاتاہے اور اس دوران نجی شعبے میں ملازمت بھی جاری رہتی ہے ۔
صوبہ بھر میں سرکاری نرسز کی پرائیویٹ ہسپتالوں میں دوہری ملازمتوں پر کارروائی کا فیصلہ
