خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں نئی آسامیوں کی تخلیق اور ملازمین کی اپ گریڈیشن پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر دی۔ محکمہ انتظامیہ کی جانب سے صوبہ کے تمام انتظامی محکموں کے سربراہان کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ فیصلہ صوبائی کابینہ کے اجلاس کی منظوری کے بعد نافذکیا گیا ہے جس کے مطابق صوبے میں ملازمین کی اپ گریڈیشن پر پابندی ہو گی اسی طرح نئی آسامیوں کی تخلیق پر بھی تاحکم ثانی پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ پہلے سے منظور شدہ آسامیوں پر بھرتی کا عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا محکمہ انتظامیہ نے تمام انتظامی محکموں کے سربراہان کو فیصلے پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے ماتحت اداروں میں بھی اسکے نفا ذ کی ہدایت کردی ہے۔