قومی احتساب بیورو نے خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی چھان بین شروع کردی ۔ذرائع کے مطابق سابق دور حکومت میں صوبائی حکومت نے مختلف اضلاع میں تزئین وآرائش کے مختلف منصوبوں کیلئے اربوں روپے کا فنڈز جاری کیا تھا تاہم مذکورہ منصوبوں کے معیار کے حوالے سے عوامی شکایات سامنے آنے کے بعد نیب نے مذکورہ منصوبوں کے فنڈز اور ان پر ہونے والے اخراجات کے بارے میں چھان بین شروع کردی ہے اس سلسلے میں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے مذکورہ منصوبوں کے بارے میں تفصیلات طلب کئے گئے ہیں ۔
عوامی شکایات پرنیب نے بیوٹیفیکیشن منصوبوں کے تحقیقات شروع کردی
