سوات (مارننگ پوسٹ) ایلم روڈ پر تعمیراتی کام کے لئے ٹینڈر شائع، عوام کا پاک فوج کو خراج تحین، کمانڈر ملاکنڈ ٹاسک فور س کا دورہ ایلم، عوام کا شاندار استقبال، سوات کے دورافتادہ ایلم روڈ کی تعمیر کے لئے ٹینڈر ہونے کے بعد پاک فوج کے کمانڈر ٹاسک فورس ملاکنڈ بریگیڈئیر عامر رشید نے ایلم کے گاؤں کا دورہ کیا، اس موقع پر علاقہ عمائدین کا ایک بڑا جرگہ منعقد کیا گیا تھا، جنہوں نے ایلم روڈ کی تعمیر کے لئے ٹینڈر ہونے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا کہ ان کے کوششوں سے روڈ کی تعمیر کے لئے ٹینڈر ہوا، اس موقع پر بریگیڈئیر عامر رشید نے علاقہ عوام کا دہشت گردی کے خلاف قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ اپ لوگوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا بھر پور ساتھ دیا ہے جس کو قدرکی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے اور پاک فوج یہاں کے عوام کے مشکلات کے خاتمے کے لئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں گے۔
سوات،ایلم روڈ پر تعمیراتی کام کے لئے ٹینڈر شائع، عوام کا پاک فوج کو خراج تحین
