سوات ( مارننگ پوسٹ)کھیل کود تعلیم کا اہم حصہ ہے ، تعلیم اور کھیل کود کو الگ نہیں کیا جاسکتا ، ایک صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ ہوتے ہیں ، تعلیمی اداروں کے اندر کھیلوں کا انعقاد حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں ، تعلیمی ادارے اگر ایک طرف طلباء کی ذہنی نشونما کرتی ہے تو دوسرے جانب کھیل کھود کے ذریعے ایک صحت مند طالب ا لعلم کو بھی معاشرے کو فراہم کرتی ہے ، ان خیالات کا اظہار سپیشل سیکرٹر برائے ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن خیبر پختونخوا نے سوات میں انٹر سکولز صوبائی سپورٹس کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر صوبے کے تمام ریجنز سے آئے ہوئے محکمہ تعلیم کے سربراہان ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نواب علی خان ، جنرل سیکرٹری پرنسپل محمد جاوید اور سینکڑوں کی تعداد میں کھلاڑی موجود تھے ، ڈی ای او سوات نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تمام مہمانوں کو دستیاب وسال سے ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ، مہمان خصوصی نے سوات میں انٹر سکولز صوبائی سپورٹس ٹورنامنٹ کے انعقاد کو انتہائی خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں کھیل کود انتہائی اہمیت اختیار کر گئے ہیں ، اس وجہ سے ہماری بھی یہ کوشش ہے کہ سکولوں میں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں ، تقریب کے موقع پر خپل کور فاؤنڈیشن کے طلباء نے اتن ڈانس کا خوبصورت مظاہرہ کیا اس کے ساتھ مہماں خصوصی نے فتہ کاٹ کر کھیل کے انعقاد کا افتتاح کیا ، سوات کے بڑے گراؤنڈ زپر مقابلے 30دسمبر تک جاری رہیں گے ، مہمانوں نے سوات میں کھیلوں کا انعقاد اور یہاں کے پر امن ماحول کو بے حد سراہا ۔
سوات میں انٹر سکولز صوبائی سپورٹس کے افتتاحی تقریب منعقد
