سوات(مارننگ پوسٹ)گیس کم پریشر و لوڈشیڈنگ چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان (ایس ایم ایس) بلوگرام پہنچ گئے، حکام کو مسئلہ حل کرنے کی ہدایت ٗ حکام کی طرف سے سیفٹی وال لگانے اورمسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی ایم پی اے فضل حکیم خان نے سیدوشریف اورملحقہ علاقوں میں گیس مسئلہ پر ایکشن لیا، عوام کو مشکل سے نکالنے کاعزم، تفصیلات کے مطابق چیئرمین ڈیڈیک ایم پی اے فضل حکیم نے سیدوشریف اورملحقہ علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ اورکم پریشر کافوری طورپرنوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی ایم پی اے فضل حکیم خان نے اس سلسلے میں ایس ایم ایس بلوگرام پہنچ کر متعلقہ حکام کو گیس لوڈشیڈنگ کے حوالے سے عوامی تشویش سے آگاہ کردیااورواضح کیا کہ وہ کسی بھی صورت لوگوں کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتے چیئرمین سوات پریس کلب شہزاد عالم اور سہیل سلطان ایڈوکیٹ بھی اُن کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ عوام کو گیس لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نکالنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں انہوں نے حکام کوہدایت کی وہ یہ معاملہ سنجیدگی سے لیکرفوری طورپرحل کرے کیونکہ لوگوں کو تکلیف اورمشکل سے نکالنا میرے فرائض میں شامل ہے اس موقع پر متعلقہ حکام نے ان کویقین دہانی کرائی کہ سیفٹی وال لگاکر یہ مسئلہ آئندہ چنددنوں میں حل کرایاجائیگا اورلوگوں کو پھر اس قسم کی شکایت نہیں ہوگی۔