(سوات) سوات میں کورونا وائرس سے مرنے والوں اور متاثر ہونے والوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور سیدو شریف تدریسی ہسپتال میں ایک دن میں مزید چار افراد انتقال کر گئے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مزید کورونا کے14مریضوں کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے اور اس وقت ہسپتال میں 168مریض زیر علاج ہے۔
سوات میں کورونا سے مزید 4 افراد جاں بحق
