سوات(مارننگ پوسٹ)ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ گذشتہ روز دو پولیس اہلکار فرمان اللہ اور مکرم کو ڈیوٹی سٹیشن جاتے ہوئے تھانہ لعل قلعہ کی حدود میں شہید کیا گیا، بد قسمتی سے کچھ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے اسے پولیو ٹیم پر حملہ قرار دیا،تاہم حقیقت یہ ہے کہ اس حملے کا پولیو مہم یا پولیو ٹیم کے ساتھ کوئی تعلق نہیں یہ حملہ لوئر دیر پولیس پر دہشتگردانہ حملہ تھا جسکے بعد بھی علاقے میں پولیو مہم بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہی، اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جسکی تفصیلات میڈیا کو فراہم کی جائیگی۔