سوات(مارننگ پوسٹ)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدرو چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی سے سی ایم سیکرٹریٹ پشاور میں ضلع لوئر دیر کے وفد نے ملاقات کی وفد میں وزیراعلیٰ کے مشیر شفیع اللہ،اپم پی اے لیاقت خان،ایم پی اے اعظم خان اور ایم پی اے ہمایون خان موجود تھے اس موقع پر ضلع دیر میں موجودہ سیاسی اورترقیاتی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئے اور ضروری فیصلے کئے گئے جبکہ گفتگو میں ملاکنڈ ڈویژن کی ترقی و خوشحالی کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھائے جانے پربھی اتفاق کیا گیاپی ٹی آئی ڈویژنل صدر فضل حکیم خان یوسفزئی نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی ورکرز ہمارے خاندان کا حصہ ہے اور انہیں عزت و احترام سے دیکھنا ہم سب کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سیاسی مخالف کو بھی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ اپنی خواہشات کو عوام،ورکرز، پارٹی اور قیادت پر قربان کردیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں تمام فیصلے عوام کی مشاورت سے کریں گے اور پارٹی کا ہر فیصلہ ورکرز کے اُمیدواور خواہش پر کیا جائے گا